4 دسمبر 2013 - 20:30
ایران کی جانب سے عیسائی پادریوں کی رہائی کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے شام میں عیسائیوں کے مذہبی مقامات پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے شام میں عیسائیوں کے مذہبی مقامات پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے پریس دفتر کے حوالے سے ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان " مرضیہ افخم " نے شام میں تاریخی شہر " معلولا " میں عیسائیوں کے مذہبی مقامات پر دھشتگردوں کے حالیہ حملوں اور" سانٹا ٹاکلا " کے 12 عسیائی پادریوں کو اغواء کیئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنے بیان میں ان عیسائی رہنماؤں کی بغیر کسی شرط کے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ "مرضیہ افخم " نے مزید کہا کہ دھشتگردوں کا یہ اقدام شام میں داخلی اختلافات کو ہوا دینے اور فتنہ و فساد پھیلانے کی نیّت سے انجام پایا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ شام میں سیکڑوں برسوں سے مختلف مذاہب کے افراد باہمی طور پر پیار و محبت کے ساتھ زندگی بسر رہے ہیں۔ "مرضیہ افخم" نے علاقائی و عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ شام میں رونما ہونے والے انسانی المیہ اور دھشتگردوں کی جانب سے انسانی حقوق کی پائیمالی کو روکنے کے لئے فوری اقدامات انجام دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲